منشا پاشا کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے پر سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سماجی کارکن و معروف وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سماجی کارکن و معروف وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشاء پاشا کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ جبران ناصر 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے۔ جب وہ اور انکی اہلیہ امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایف آئی اے اہلکاروں نے ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر انہیں واپس بھیج دیا۔
ڈیوٹی پر موجود افسر نے پوچھنے پر بتایا کہ ہمیں کہا گیا ہے آپ لوگوں کو نہیں جانے دینا۔ جس کے بعد ہمارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ یکم جون کو معروف وکیل کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغواء بھی کرلیا تھا۔ جس کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا تھا لیکن پولیس نے مقدمہ اے کلاس کردیا ہے۔
وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ معروف وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو 17 اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

4 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

17 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

20 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

29 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

41 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

47 mins ago