راہول گاندھی کے ’فلائنگ کس‘ پر رکن اسمبلی سمرتی ایرانی کا شدید احتجاج


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت کی مقبول اداکارہ اور بی جے پی کی رکن اسمبلی سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کے “فلائنگ کس” کے اشارے کو نازیبا قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا جب کہ حکمراں جماعت کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف قرارداد بھی جمع کرادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی اور معروف ٹی وی اسٹار سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سمرتی ایرانی جو وفاقی وزیر بھی ہیں نے راہول گاندھی کا نام لیے بغیر کہا کہ صرف ایک بدتمیز آدمی ہی خواتین ارکان اسمبلی میں موجودگی کے باوجود پارلیمنٹ میں ’فلائنگ کس‘ کر سکتا ہے۔
قبل ازیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے الزام لگایا تھا کہ راہول گاندھی نے تحریک عدم اعتماد پر اپنی تقریر کے بعد پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے فلائنگ کس کیا تھا۔سمرتی ایرانی نے کہا جس رکن اسمبلی کو کل ہی بحال کیا گیا ہے اس میں اقدار اور وقار کی کمی ہے۔ پارلیمنٹ نے کبھی بھی اس طرح کی “بدتمیزی” نہیں دیکھی گئی۔ جہاں خواتین کی عزت کے تحفظ کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں۔
بعد ازاں بی جے پی خواتین ارکان اسمبلی نے راہول گاندھی کے فلائنگ کس کے اشارے پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے پاس قرارداد جمع کرادی۔یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے جمع کرائی تھی جس پر بحث جاری ہے اور کل بروز جمعرات کو تحریک عدم اعتماد کا جواب دیں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

5 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago