ایک وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا : بلاول بھٹو


گھوٹکی(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ وپیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک بزرگ وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اُس وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ ایک گھر نہیں بنا سکا۔
ان کاکہنا تھا کہ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا ، غریبوں کو اس ملک میں وہ سہولتیں میسر نہیں جس سے وہ آگے بڑھ سکیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت ایک عوام دوست حکومت ہے ، آج کے بعد گھوٹکی سرداروں کا نہیں عام آدمی کا ہے ، پکےگھروں کی تعمیر کے لیے آسان قرضے دے رہے ہیں، ایسے گھر بنا کر دیں گے جو دوبارہ سیلاب آنے سے نہیں گریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ موقع ملا تو پورے پاکستان میں ہر کچے گھر میں رہنے والے کو پکے گھر اور زمین کا مالک بنانے کا منصوبہ بنائیں گے ، سندھ کے تمام اضلاع میں سیلاب متاثرین کو گھر دینے کا پروگرام جاری ہے، گھروں کی تعمیر کےلیے عورتوں کےنام پر بینک اکاؤنٹ کھولیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 10سالوں میں بھرپور کام ہوا، بلاول بھٹو کی مدد سے وہ کام کئے جو نہیں کرسکتے تھے۔

Recent Posts

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

5 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

8 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

13 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago