عراق نے پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ کرنے، بغیر فیس ویزہ دینے کی منظوری دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے دورہ عراق کے ثمرات سامنے آنے لگے، عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کا کوٹہ پہلی دفعہ ایک لاکھ مقرر کر دیا گیا۔
عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین اور مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کی منظوری دے دی جس کے بعد پاکستان زائرین کو بغیر کسی فیس کے 30 دن کیلئے ویزا دیا جائے گا، اس سے پہلے فیس سمیت 15 دن کا ویزہ دیا جاتا تھا، پاکستانی مسافروں کی بغداد اور النجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے زمینی راستے سے الشیب پورٹ سے عراق میں انٹری ہو گی۔
وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان زائرین کیلئے ایک ہی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی کی شرط بھی ختم کر دی گئی، دونوں ممالک زائرین کو معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے ٹورازم کمپنیوں کو ریگولیٹ کریں گے، زائرین سے زائد رقم چارج کرنے کی صورت میں ٹور آپریٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانہ زائد قیام کے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عراق جانے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزے کا اجرا کیا جائے گا، اقدامات سے پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Recent Posts

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

2 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

3 mins ago

رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری…

6 mins ago

جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی…

16 mins ago

آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

گڑھی خدا بخش(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی…

26 mins ago

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

36 mins ago