ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفیکیٹ رکھنے والوں کیلئے شکنجہ تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)این سی او سی کی طرف سے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی تیز کرنے کااعلان کر دیا ،اب ایسے تمام افراد کیخلاف ایف آئی اے کاروائی کرے گی جنہوں نے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں اور جن افراد کے جعلی سرٹیفیکیٹ جاری ہوئے ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق این سی او سی نے جعلی ویکسی نینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔

این سی او سی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کر کے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ،مختلف شہروں میں مجرموں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔

ابتدائی طور پر ایسے تمام افراد سے ڈیٹا وصول کیا جا رہا ہے جنہوں نے ابھی تک جعلی سرٹیفکیٹ بنائیں ،دیگر شہریوں کا ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے ، مزید تحقیقات کے لیے لوگوں کو طلب کیا گیا ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی روک تھام کے لئیے سخت ترین سزا اور قانونی اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔

Recent Posts

خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت کیلئے تمام شعبوں کے کردار کی ضرورت ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ حکومت سمیت تمام متعلقہ…

6 mins ago

کوئٹہ، ہسپتال میں غیرحاضر 23 ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ مفتی محمود ہسپتال میں غیرحاضر…

12 mins ago

کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے،صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عالمی سپورٹس جرنلسٹس…

22 mins ago

ہدایت الرحمان کی ڈی سی گوادر سے ملاقات، گوادر میں فری ایمبولینس سروس کے آغاز پر اتفاق

گوادر(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈی سی آفس گوادر آمد،…

38 mins ago

شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک کرلی

کولمبو(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک…

51 mins ago

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

7 hours ago