منظر عام پر آئے سائفر کی تصدیق کرکے عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے، رانا ثنا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا پر منظر عام پر آئے امریکی سائفر کی تصدیق کی جائے اور سائفر کے معاملے میں عمران خان قصور وار نکلے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ نے امریکی سائفر کے معاملے پر کہا ہے کہ عالمی میڈیا پر سامنے آںے والے امریکی سائفر کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جائیں۔
انہوں ںے کہا کہ یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی اور اس سے متعلق عمران خان کی یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ان سے وہ سائفر کی کاپی کہیں گم ہوگئی ہے۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

Recent Posts

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے…

1 min ago

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی وفاق سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے…

4 mins ago

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

3 hours ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

3 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

3 hours ago