لکی مروت (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے سبب ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں پولیس کی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے اور ایک شخص کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ وانڈہ جوگی کے عوام ساتھیوں کی گرفتاری پر رات گئے سے انڈس ہائی وے پر احتجاج کررہے تھے جس میں پولیس نے تلخ کلامی کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کردی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی سیمنٹ فیکٹری کے ساتھ تنازع پر پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس کی فائرنگ کے بعد مشتعل عوام نے جاں بحق شخص کی لاش فیکٹری کے سامنے رکھ کر دوبارہ احتجاج شروع کر دیا اور پشاور کراچی انڈس ہائی وے کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
دوسری جانب مظاہرین پر فائرنگ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی طرف سے ہم پر فائرنگ ہوئی جس کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…
اگر کسی علاقے میں پانی کی فراہمی بند ہے تو وہ مذکورہ وال مین کے…
کنبرا (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے…