امریکی سازش سے حکومت آتی تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توقع نہیں تھی کہ کوئی وزیراعظم اس طرح کا بدترین زہر ملک کے خلاف اگلے گا، امریکی سازش سے حکومت آئی ہوتی تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔ سوشل میڈیا پر وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سائفر کے معاملے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اخبار میں سائفر کے مندرجات درست ہیں تو یہ بہت بڑا جرم ہے۔ سائفر سے متعلق قومی سلامتی کونسل کے 2 اجلاس میری سربراہی میں ہوئے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک اجلاس میں اسد مجید نے واضح کہا کہ ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سازش کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ امریکی سازش سے ہماری حکومت آئی جو سچ نہیں۔ اگر ہماری حکومت سازش سے آتی تو روس سے ہم سستا تیل نہ لیتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سروسز چیفس نے تائید کی تھی کہ پاکستان کے خلاف سازش نہیں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے دوسرے بیان میں خود کہا کہ امریکا نے سازش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلا بیان مستند ہے یا دوسرا، ایک شمال اور دوسرا جنوب کا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا امریکی سازش کا بیانیہ جھوٹ اور سائفر کے مندرجات لیک کرنا جرم ہے،وزیراعظم

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

1 min ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

24 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

28 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

41 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

48 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

54 mins ago