اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے ڈیڑھ سالہ دور کا مختصر جائزہ پیش کر دیا، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم مجرموں سے نجات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ڈیڑھ سالہ دور میں بدترین حکومت کی گئی، ڈیڑھ سالہ دور میں سیاسی انتقام کی سیاہ ترین مثالیں قائم کی گئیں۔
الیکشن کمیشن اور بیوروکریسی سمیت اداروں کو سیاسی کر دیا گیا،پی ڈی ایم دور میں سیاسی کارکنوں کو گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ڈیڑھ سال میں 6 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کرتی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا،پیٹرول، بجلی سمیت اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیاگیا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ شفاف الیکشن سے نمائندے منتخب کرنے کا آئینی اختیار دیا جائے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…