کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلو چستان کو اس وقت آل پار ٹیز کانفرنس کی اشد ضرورت ہے ، متحدہوئے بغیر حقوق کا حصول نا ممکن ہے ، مردم شماری میں آبادی کو کم ظاہر کرنے کے خلاف آئندہ انتخابات سے بائیکاٹ سمیت تمام امور آل پارٹیز کانفرنس میں زیر غور آنے چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بلو چستان کی آبادی کو کم کر نے اور مردم شماری سے متعلق فیصلوں کی منظوری پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی خاموشی افسوسناک ہے ، بلو چستان کا سپوت ہو تے ہوئے انہیں بلو چستان کے حقوق کے لئے لڑنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ مردم شمار ی کو کم ظاہر کر نے سے بلو چستان میں پنجاب کے خلاف نفرتیں جنم لے رہی ہیں جو انتہائی خطرنا ک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی حالیہ مر دم شماری میں ان خاندانوں نے بھی حصہ لیا جو کئی سالوں سے بلو چستان کے دور دراز علاقوں میں مہاجر کی حیثیت سے زند گی گزار رہے تھے تاہم حالات بہتر ہو نے کے بعد واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچے تو انہوں نے ڈیجیٹل مردم شماری میں حصہ لیا لیکن مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ان تمام حقیقی آبادی کی کٹوتی کی گئی جو صدیوں سے بلو چستان میں آباد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ قوتوں نے اپنے اقتدار کو دوائم بخشنے کے لئے پنجاب کے چند قومی اسمبلی کی نشستوں کو بچایا اگر حقیقی معنوں میں مردم دشماری کی جائے تو بلو چستان کے بجائے پنجاب کی آبادی میں کروڑوں کی کٹوتی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام قوم پرست جماعتوں اور بلو چستان کے حقوق کے لئے جنگ لڑ نے والے سیا سی و جمہوری قوتوں کو متحد ہو نا ہوگا حکمران جماعتوں سمیت دیگر سیا سی پارٹیوں کو بھی آل پارٹیز کانفرنس طلب کر نے لئے پہل کر نی چاہیے تاکہ مشترکہ مفادات کو نسل کے اجلاس میں ہو نے والے فیصلے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے اگر ضرورت پڑی تو عدلیہ سمیت تمام پلیٹ فارم پر بلو چستان کے حقوق کے لئے جدو جہد کا راستہ اپنائیں گے ۔
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…