190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ ٹرائل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ انکوائری کیس میں ضمانت خارج کردی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو اب 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ انکوائری کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
علاوہ ازیں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہیں جس کے بعد جج محمد بشیر نے نیب کے بیان پر ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔
بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔اس موقع پر جج محمد بشیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ تو جاری نہیں ہوئے، تفتیشی افسر کہاں ہیں، ادھر کھڑے ہو جائیں، یہ کیس انکوائری ہے یا انویسٹی گیشن کی اسٹیج پر ہے؟
اس موقع پر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ابھی گرفتار کرنے کا کوئی آرڈر نہیں ہیں۔وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ کیس اب انویسٹی گیشن میں تبدیل ہوگیا ہے، ہم مختلف عدالتوں کے فیصلوں کی کاپی پیش کرتے ہیں۔
وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ مستقبل سے متعلق کوئی ضمانت دے دیں۔جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب والے گرفتار کر لیتے ہیں تو یہاں سے تو اچھا ہی ہوگا ناں، زرداری صاحب توخود کہتے تھے مجھے جیل بھیج دیں، پتا نہیں ان کو کیا تھا۔وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہماری آپ سے درخواست ہے آپ ہمیں ایک موقع دیں، ہم کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago