اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ شاندانہ گلزار کی والدہ صباحت گلزار نے بیٹی کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست دائر کی جس میں آئی جی اسلام آباد،ڈی ایس پی بنی گالہ اور ایس ایچ او بنی گالہ کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس وردی میں ملبوس بعض افراد نے گھر میں گھس کر بندوق کے زور پر میری بیٹی کو اغواء کیا،ایس ایچ او بنی گالہ کو شکایت درج کرائی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا کہ تحریک انصاف کی سابق خاتون ایم این اے شاندانہ گلزار کو گرفتار کر لیا گیا۔
افضل شیر مروت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا کہ شاندانہ گلزار کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا اور ان کی والدہ گرفتاری کی چشم دید گواہ ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کی کئی خواتین رہنما اور کارکنان پہلے ہی پولیس کی زیر حراست ہیں۔
ان خواتین میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ شامل ہیں،اب شاندانہ گلزار کو بھی گرفتار کر لیے جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست پر تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاورحملہ کیس میں ملوث سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی تھی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کئے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…