(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران ای سی پی نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق ای سی پی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے الزام مسترد کردیے اور انہیں نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای سی پی نے وفاقی وزراء سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹس کے بعد مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔
وفاقی وزرا نے ای وی ایم پر اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے۔
اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے سمیت سنگین الزامات لگائے۔
فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر خود کو پارلیمان سے بلند سمجھتے ہیں۔
ای سی پی اعلامیے میں کہا گیا کہ نوٹس کے ذریعے اعظم سواتی سے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کے ثبوت مانگے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے پریس بریفنگ میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام تراشی کی، دونوں وزراء کو نوٹس جاری کیے جائیں گے تاکہ مزیدکارروائی کی جاسکے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…