نوازشریف ایک ماہ سے زائد عرصے بعدواپس لندن چلے گئے

لندن (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف ایک ماہ سے زائد عرصے بعد لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے، انہوں نے اپنے بیرونی سفر کا بڑا حصہ سعودی عرب میں بھی گزارا۔ دبئی میں قیام کے دوران پاکستانی سیاست سے متعلق اہم معاملات وہیں طے ہوئے، آئندہ اقتدار میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی شراکت داری سمیت معاملات زیر بحث آئے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سمیت اہم رہنماوں نے اس دوران نوازشریف سے ملاقاتیں کیں جن میں الیکشن کے انعقاد، انتخابی مہم اور نگران حکومت سمیت اہم معاملات پر فیصلے کئےگئے۔ نوازشریف کی پاکستان واپسی کا بھی چرچا رہا، مسلم لیگی رہنما وں نے کئی مرتبہ نوازشریف کی واپسی کا کہا تاہم وہ پاکستان آنے کی بجائے لند ن چلے گئے۔ تحریک انصاف کے اہم اتحادی شیخ رشید واحد اپوزیشن لیڈر تھے جو نوازشریف کےپاکستان واپس نہ آنے سے متعلق مسلسل پیش گوئیاں کرتے رہے۔

Recent Posts

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

10 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

13 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

20 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

22 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

26 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

31 mins ago