اسلام آباد ہائیکورٹ؛ شہریار آفریدی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت سے جج کی معذرت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی ۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کسی اور بینچ کو کیس مارک کریں گے ۔
شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی گرفتار ہیں۔شہریار آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا۔ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیاہے۔ استدعا ہے کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے

Recent Posts

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

6 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

14 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

21 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

28 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

36 mins ago

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

45 mins ago