اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیس پر اس عدالتی فیصلے کاکوئی اثر نہیں پڑے گا، سیاست میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے انہون نے کہا کہ پارلیمان کے اختیار میں باربار مداخلت کی روایت اچھی نہیں۔ تاثر جاتا ہے کہ پارلیمان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں طریقہ کار واضح ہے کہ اداروں نے کیسے چلنا ہے۔ قانون بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ نواز شریف کیس پر اس عدالتی فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ قانون سازی کے بعد سیاست میں حصہ لینے کے سب اہل ہوچکے ہیں، اس مداخلت سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایکٹ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…