او لیول اور اے لیول کے امتحانات ہوں گے یا نہیں ۔۔ وفاقی وزیر تعلیم نے بتادیا

(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کئے اور تعلیمی عمل کو فعال رکھا ۔ وزیرتعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی جامعات دو مرتبہ ایڈمیشن کھولا کریں گی۔ سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لئے جانے کی تجویز ہے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا۔اس دفعہ اسمارٹ سلیبس پڑھایا جائے گا اور اسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔ سمارٹ سلیبس اپریل مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا۔بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوا کرینگے، نیا تعلیمی سال 22 اگست کو شروع ہوگا۔وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ تمام صوبے پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس دینگے۔ تمام صوبوں میں باقی 50 فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کےلئے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے۔ ایوریج مارکس نکال کر لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین کے مارکس کاونٹ کئے جائیں۔ کورونا کے باعث سکولزکی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا، مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا فارمولا طے کیا۔یہ بھی پڑھیں:حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنےکا اعلان کردیا

Recent Posts

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

1 min ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

2 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

6 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

10 mins ago

بھارت کے ایک ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ دم توڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں…

11 mins ago

لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔…

20 mins ago