پاکستان نے گرفتار بھارتی خاندان کو خیرسگالی کے طورپررہا کردیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان نے ایک سال قبل گرفتار کیے گئے بھارتی خاندان کو خیرسگالی کے طور پر رہا کردیا، بھارتی فیملی کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ پاکستانی حکام نے اترپردیش بھارت کے رہائشی نفیس احمد، ان کی اہلیہ آمنہ احمد اور بیٹے کلیم کو رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ تینوں بھارتی شہریوں کو گزشتہ سال 21 جولائی کو واہگہ بارڈر پر کسٹم حکام نے گرفتار کیا تھا۔
اترپردیش سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان گزشتہ سال اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا، پاکستان میں ایک ماہ قیام کے بعد جب یہ فیملی واپس انڈیا جارہی تھی تو دوران چیکنگ ان کے سامان سے ایک پستول برآمد ہوا تھا جس پر کسٹم حکام نے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
مقامی عدالت سے سزا کے بعد انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا جہاں سے انہیں جمعہ کے روز رہائی مل گئی، رہائی پربھارتی فیملی نے پاکستان حکام کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف بھارت نے پانچ کشمیری شہریوں کو بھی رہا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیری شہری 2018 میں مظفرآباد اورسری نگر کے مابین چلنے والی دوستی بس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔
اس دوران پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دوستی بس سروس معطل کردی گئی اور پھر اس کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے بارڈر بند ہوگئے جس کی وجہ سے ان کشمیریوں کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور بھارتی حکام نے انہیں گرفتار کرکے مقبوضہ جموں کی سینٹرل جیل بھیج دیا تھا جہاں سے اب انہیں رہائی نصیب ہوئی ہے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

13 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

24 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

28 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

31 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

1 hour ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

1 hour ago