مورگن اسٹینلے کا 15 پاکستانی کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرنیکا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ) مورگن اسٹینلے نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس کے علاوہ مورگن اسٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مزید41 کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹس اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اس طرح گلوبل انڈیکسز میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر 58 ہو جائے گی، انرجی، سیمنٹ، بینک، فرٹیلائزر مینوفیکچرر، ٹیکنالوجی اور آٹو موبائل سے متعلق کمپنیوں کو انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ایم ایس سی آئی کے اس فیصلے سے عالمی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا، عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس طاہر نے کہا ہے کہ اس اعلان سے پاکستان کی قدر میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی قدر 0.6 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد پر پہنچ جائے گی، جس کا فائدہ پاکستانی کمپنیوں کو ہوگا اور اس طرح غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے۔
سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، گزشتہ 6 ہفتوں میں غیر ملکی کارپوریٹس نے 27 ملین ڈالر کی خریداری کی ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

31 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

1 hour ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

1 hour ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago