پنجاب میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی ‏شکل دی جائے ۔عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی ‏شکل دی جائے اور مہم کی مانیٹرنگ سمیت نتائج کےحوالےسےجدیدطریقہ کار استعمال کیا ‏جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس ‏میں معاون خصوصی برائےماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ ‏حبیب نے شرکت کی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، فردوس عاشق و دیگر افسران بذریعہ ویڈیولنک ‏شریک ہوئے۔وزیراعظم کو مون سون
شجرکاری کےحوالے سے پنجاب کےاہداف و حکمت عملی پر بریفنگ دیتے ‏ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ مون سون شجرکاری میں صوبہ پنجاب سرکردہ کردار ادا کرے گا۔بریفنگ میں کہا گیا کہ گذشتہ دورحکومت میں سال 2016 تا2018ایک کروڑ پودے لگائے گئے تھے ‏اس حکومت میں اب تک کروڑوں پودے،درخت لگائے جا چکے ہیں حکمہ جنگلات میں سرسبز ‏پنجاب کے حوالے سے 6،6ماہ کے اہداف مقرر کیے۔چئیرمین سی ڈی اے نے اسلام آبادمیں شجر کاری مہم کےحوالے سےبھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری انتہائی اہم ہے ماحولیاتی ‏تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے خیبرپختونخوانےبلین ٹری سونامی ‏کےحوالےسےقابل تقلیدمثال قائم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کےاقدامات کا دنیا اعتراف کر رہی ہے پنجاب ‏میں شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے اور مہم کی مانیٹرنگ سمیت نتائج ‏کےحوالےسےجدیدطریقہ کار استعمال کیا جائے۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

24 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

57 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

2 hours ago