پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس کا حکم نامہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائے، یہ رقم یتیم خانے کو دی جائے گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 22 اگست کو شوکاز کا حتمی جواب جمع کرائے، حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹانے دے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا، حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

Recent Posts

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

2 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

8 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

14 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

14 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

18 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

19 mins ago