مزے سے کھاتی خاتون کے چاکلیٹ بار سے ایسی چیز نکل آئی کہ کسی کے بھی اوسان خطا ہوجائیں

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکا میں فروٹ نٹ چاکلیٹ بار کے مزے لیتی ہوئی خاتون کی چاکلیٹ بار سے انسانی انگلی نکل آئی . غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ہسپتال میں ملازمہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہ چاکلیٹ بار ہسپتال کی کینٹین سے خریدی تھی، چاکلیٹ کھاتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ کوئی ٹھوس چیز ان کے منہ میں آگئی ہے .

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ شاید ان کے دانتوں میں کاجو آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے اس چیز کو منہ سے نکال کر دیکھا تو خوف سے ان کی حالت بری ہو گئی کہ وہ انسانی انگلی کو چبانے کی کوشش کر رہی تھی . خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انسانی ناخن اب بھی چاکلیٹ بار میں موجود ہے .

خاتون کی شکایت پر پبلک ہیلتھ حکام کی جانب سے کمپنی کی بنائی ہوئی دیگر چاکلیٹس کوبھی سیل کردیاگیا جبکہ مذکورہ چاکلیٹ کی پراڈکٹس کو بھی ہسپتال کی کینٹین سمیت تمام سٹورز سے ہٹاتے ہوئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں