مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نا کر سکے، ان کی جگہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز کی ادائیگی کرائی .
آج نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی، جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نہ کر سکے .
مسجدالحرام کی پہلی صف میں موجود عالم اسلام کے معروف قاری شیخ عبدالرحمان السدیس نے فوری طور امام کعبہ کی جگہ امامت کے فرائض سنبھال لئے اور نماز کو مکمل کیا .
دوسری جانب مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے .
. .