صدر نے ایک سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگ لی، ای او بی آئی کو بھی معافی مانگنے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای او بی آئی کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں، پنشن کے حصول کیلئے سیکورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے کی اجازت تک نہیں دی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر گہری نظر ڈالے، ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے ، شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے، فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی۔
عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ ، افتخار حسین ، ایک پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے ، وہ 2008 ء میں سروس کے دوران حادثے میں معذور ہوگئے تھے ، انہوں نے پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا۔
ای او بی آئی نے پنشن گرانٹ کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار حسین کی مدت ِ ملازمت 15 سال سے کم ہے ، وہ صرف اولڈ ایج گرانٹ کے حقدار ہیں۔ اس پر ریٹائرڈ سیکورٹی گارڈ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا، جس نے ادارے کو کیس پر غور کرنے کی ہدایت کی۔
محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی ، جسے صدر نے نمٹاتے ہوئے کہا کہ ایک عام مزدور (سیکیورٹی گارڈ) کو انصاف کی تلاش میں برسوں گزارنے پڑے، مایوسی ہوئی کہ گارڈ کیس کی پیروی کیلئے دفتر گیا تو داخلہ تک نہ ملا، ایک ریٹائرڈ افسر کی مداخلت کے بعد شہری کو احاطے میں داخلہ دیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران ادارے کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ شکایت پر قانون کے مطابق غور کیا جائے گا، معاملہ ادارے کے چیئرمین کے بجائے ادارے کی اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

3 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

26 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

43 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

56 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago