پرویز الہٰی کو کرپشن مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔جسٹس سلطان تنویراحمد پنجاب حکومت کی درخواستوں پر 15 اگست کو سماعت کریں گے، پنجاب حکومت کی درخواستوں میں پرویزالہٰی اور متعلقہ کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں ملوث ہیں، پرویز الہٰی کیخلاف سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن اور اختیارات سے تجاوز کی واضح شہادت موجود ہے، ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، پراسیکیوشن کا مؤقف نظر انداز کرکے مجسٹریٹ نے ملزم کو دو مقدمات میں ڈسچارج کیا، ملزم کو تفتیش سے قبل مقدمات سے ڈسچارج کرنا خلاف قانون ہے۔درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویزالہٰی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago