روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس؛ 35 ماہ میں 6.5 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر


کراچی(قدرت روزنامہ) اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ 35 ماہ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاوئنٹس کے ذریعے بھیجی گئی ترسیلات زر ریکارڈ 6.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں 14ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس دوران 150ملین ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں آئیں۔
فنانشل ماہرین کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن اتحادی حکومت کے 16 ماہ کے دوران اس میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی اور ملکی سطح پر جاری رہنے والا معاشی بحران تھا۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی اکنامسٹ ثنا توفیق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا، کیوں کہ معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، نئی حکومت نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر منافعے کا بھی ازسرنو تعین کرے گی، جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے، اگرچہ اتحادی حکومت نے منافعے میں اضافہ کیا تھا، لیکن ابھی بھی مزید اضافے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے۔
ثنا توفیق نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت رواں مالی سال کے دوران 3.5 فیصد تک گرو کرے گی، جو کہ گزشتہ سال 0.3 فیصد رہی تھی، اسٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ 30جون 2024 کو غیرملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح کراس کرجائیں گے۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

19 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

23 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

34 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

45 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

59 mins ago