الیکشن کمیشن آئینی مدت میں شفات انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے: نثار کھوڑو

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت نہیں چاہتے اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئینی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے . پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام تیز کرے تا کہ آئینی مدت میں انتخابات کا انعقاد ہوسکے، ہم پرامن شفاف طریقے سے اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں اور نگران وزیراعظم الیکشن کمیشن کے ساتھ ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے .

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2023 کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی مگر جمہوری قوتوں کے کردار کی وجہ سے پارلیمنٹ نے مدت پوری کی، 18 ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور جمہوری حکومتوں کو ختم کرنے کی شق 58 ٹو بی کو ختم کیا گیا . رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ کسی اور کو نہیں عوام کو سمجھتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کا جمہوری کردار سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی ملک کو آگے لے کر چلنے کے لئے کردار ادا کر رہی ہے اور ہماری عوام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی . . .

متعلقہ خبریں