۔۔ 6 سال کی عمر سے لوگوں کے گھروں کا کام کرنے والی لڑکی جس کی مشکل زندگی کی داستان نے سب کو رلا دیا

(قدرت روزنامہ)موجودہ معاشرے میں انسان کو مار سے نہیں بلکہ لفظوں سے درد اور اذیت دی جاتی ہے جس کی تکلیف کئی سالوں تک دل میں کانٹے بن کر چبھتی محسوس ہوتی ہے۔ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ غریب افراد کے پاس بھی دل موجود ہوتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کے احساسات اور جذبات
امیر گھرانوں کے مالکان کے سخت لفظوں کے باعث مجروح ہوتے ہیں۔خاتون ملازمہ جو گھر گھر جا کر سخت گرمی میں صفائی ستھرائی، جھاڑو پونچھا، کھانا پکاتی اور کپڑے دھوتی ہے وہ یہ سب اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں کا دو وقت کا پیٹ پالنے کے لیے کرتی ہے۔آج ہم ایک ایسی خاتون کی کہانی سنانے جا رہے ہیں جنہوں نے گھر گھر جا کر کام کرنے کے باوجود لوگوں کے رویوں اور لفظوں کو برداشت کیا۔خاتون کا نام فوزیہ ہے جنہوں نے ایک مشہور میزبان اسماء نبیل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جو دراصل خواتین کے مسائل بھی مبنی ایک پروگرام تھا۔فوزیہ نے کہا کہ اللہ نے سب انسانوں کو ایک جیسا بنایا ہے بس فرق یہ ہے کہ جن کے ہم کام کرتے ہیں وہ لوگ امیر ہیں اور ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔فوزیہ کا کہنا تھا کہ ہم گھر گھر جا کر محنت کر کے پیسہ کمانے نکلتے ہیں تو ہمیں عزت بھی ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ پیسہ دے رہے ہو ہم سے کام لے رہے ہو لیکن ساتھ میں ہماری کچھ عزت بھی ہونی چاہیے۔فوزیہ نے تکلیف دہ لہجے میں اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ بچے بھی بڑوں سے ہی سیکھتے ہیں، جب ہم کسی کے گھر کام کرتے ہیں اور گھر کے بچے ہمیں یہ کہہ دیں کہ آپ ماسی ہو تو یہ چیز ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی نانی کے ساتھ گھر جا کر کام کیا کرتی تھیں۔ ہوسٹ کے ایک سوال کے جواب میں فوزیہ نے کہا کہ وہ لوگ میری نانی کو کہتے تھے کہ چھوٹی بچی سے کام کیوں کروا رہی ہو تو میری نانی کہتی تھیں کہ پھر اس کا پیٹ کون پالے گا؟ کیونکہ میں اتنا کام نہیں کر سکتی۔فوزیہ نے بتایا کہ جب میں مجھے کام آتا گیا تو میری نانی نے مجھے ڈانٹنا بھی شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے مالکان مجھے دیکھ کر کہنے لگے کہ ہم نے نوکر رکھی ہے جس پر انہیں بہت تکلیف ہوئی۔مزید انہوں نے کیا کہا جانیے اس ویڈیو میں۔

Recent Posts

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

3 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

4 mins ago

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

12 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

34 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

37 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

40 mins ago