محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلتی رہیں گی . دوسری جانب آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر بھر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے . شہر قائد کے علاقے شارع فیصل، صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلشن اقبال میں بادل برسے .
متعلقہ خبریں