انوار الحق کا نگران وزیراعظم بننا بلوچستان کیلئے اعزاز ہے، شفاف انتخابات یقینی بنائیں، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ+اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اتوار کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی اورنگران وزیراعظم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا . وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نگران وزیراعظم اپنے آئینی مینڈیٹ کے مطابق صاف و شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے انوارالحق کاکڑ کا نگران وزیراعظم بننا بلوچستان کے لئے اعزاز ہے .

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دعا ہے کہ نگران وزیراعظم اپنے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں . دونوں رہنماو¿ں کے درمیان سیاسی و دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا نگران وزیراعظم نے نیک خواہشات پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکرکیا

. .

متعلقہ خبریں