حوران بلوچ کے گھر پر چھاپہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان گزشتہ رات کلی شاہ نواز سریاب میںوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ریسرچ کوارڈنیٹر حوران بلوچ کے والد کے گھر پر چھاپے کے دوران چادر اورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ آج بھی بلو چوں کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جا ری ہے اور آئے روز بے گناہ بلوچوں کو جبری طورپر لا پتہ کیا جا رہا ہے جس کی ملکی قوانین اور اقوام متحدہ کی چارٹر اجازت نہیںدیتا ہے لیکن جب بے گناہ بلوچوں کو جبری طورپر لا پتہ کر نے کے خلاف سیا سی جمہوری اور ملکی قوانین کے تحت آواز بلند کر تے ہیں تو انہیں بھی خوفزدہ کر کے ذہنی کوفت ، دیواری سے لگانے اور طرح طرح کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تاکہ وہ جبر ی طورپر لا پتہ بلو چوں کے لئے آوازبلند کر نے کے بجائے ظلم کے خلاف خاموش اختیار کریں . انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز جو کہ ایک غیر سیا سی تنظیم وہ خالصتا انسانی ہمدردی اور قانون کے اندر رہتے ہوئے آواز بلند کر ہی ہے اربا ب اختیار اور انسانی حقوق کے علم بر دار تنظیموں کی توجہ مبذول کروا تے ہیں جسکے نتیجے میں گزشتہ شب حوران بلوچ کے والد کے گھر پر چھاپہ ماکر انہیں خوفزدہ اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے آوازبلند کر نے سے خاموش کیا جا رہا ہے لہذایسے غیر انسانی و غیر جمہوری اقدامات سے گریز کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں