حوران بلوچ کے گھر پر چھاپہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان گزشتہ رات کلی شاہ نواز سریاب میںوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ریسرچ کوارڈنیٹر حوران بلوچ کے والد کے گھر پر چھاپے کے دوران چادر اورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ آج بھی بلو چوں کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جا ری ہے اور آئے روز بے گناہ بلوچوں کو جبری طورپر لا پتہ کیا جا رہا ہے جس کی ملکی قوانین اور اقوام متحدہ کی چارٹر اجازت نہیںدیتا ہے لیکن جب بے گناہ بلوچوں کو جبری طورپر لا پتہ کر نے کے خلاف سیا سی جمہوری اور ملکی قوانین کے تحت آواز بلند کر تے ہیں تو انہیں بھی خوفزدہ کر کے ذہنی کوفت ، دیواری سے لگانے اور طرح طرح کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تاکہ وہ جبر ی طورپر لا پتہ بلو چوں کے لئے آوازبلند کر نے کے بجائے ظلم کے خلاف خاموش اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز جو کہ ایک غیر سیا سی تنظیم وہ خالصتا انسانی ہمدردی اور قانون کے اندر رہتے ہوئے آواز بلند کر ہی ہے اربا ب اختیار اور انسانی حقوق کے علم بر دار تنظیموں کی توجہ مبذول کروا تے ہیں جسکے نتیجے میں گزشتہ شب حوران بلوچ کے والد کے گھر پر چھاپہ ماکر انہیں خوفزدہ اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے آوازبلند کر نے سے خاموش کیا جا رہا ہے لہذایسے غیر انسانی و غیر جمہوری اقدامات سے گریز کیا جائے ۔

Recent Posts

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

5 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

7 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

8 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

18 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

25 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

27 mins ago