ڈاکٹر ظہیر لانگو کے قتل کے خلاف منگچر میں احتجاجی دھرنااور مظاہرہ

منگچر(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام منگچر کے زیر اہتمام جما عت کے سرگرم کارکن ڈاکٹر ظہیر لانگوکے قتل کے خلاف احتجاجی دھر نا دیا گیا اور مظا ہرہ کیا گیا جمعیت کے کا رکنوں نے نعش سڑک پر رکھ دھرنا دیا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیامظا ہرین کا مطا لبہ تھا کہ واقعہ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے . ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم بلوچ، میجر رسالدار لیویز علی اکبر لانگو ودیگر نے مظاہرین کے ساتھ کا میا ب مذاکرات کئے دو گھنٹے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا .

دریں اثنا ء شہید ڈاکٹر ظہیر احمد لانگو کا نماز بھی جنازہ صبح ساڑھے نو بجے کلی درکزئی میں ادا کردی گئی نمازجنازہ علاقے کے سینکڑوں قبائلی،سیاسی،سماجی عمائدین اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہیں مقامی قبرستان میں اہوں سسکیوں کے ساتھ سپردِخاک کردیاگیاعلاقے کا فضا سوگوارتھا ہر آنکھ اشک بار تھی مقتول کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کلی درکزئی میں جاری ہے دوسری جا نب واقعہ کے خلاف جمعیت علما ء اسلام کی کا ل پر منگچر جوہان کراس بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے دوران تمام کاروباری مراکز بند رہے . . .

متعلقہ خبریں