ڈاکٹر ظہیر لانگو کے قتل کے خلاف منگچر میں احتجاجی دھرنااور مظاہرہ

منگچر(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام منگچر کے زیر اہتمام جما عت کے سرگرم کارکن ڈاکٹر ظہیر لانگوکے قتل کے خلاف احتجاجی دھر نا دیا گیا اور مظا ہرہ کیا گیا جمعیت کے کا رکنوں نے نعش سڑک پر رکھ دھرنا دیا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیامظا ہرین کا مطا لبہ تھا کہ واقعہ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم بلوچ، میجر رسالدار لیویز علی اکبر لانگو ودیگر نے مظاہرین کے ساتھ کا میا ب مذاکرات کئے دو گھنٹے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔دریں اثنا ء شہید ڈاکٹر ظہیر احمد لانگو کا نماز بھی جنازہ صبح ساڑھے نو بجے کلی درکزئی میں ادا کردی گئی نمازجنازہ علاقے کے سینکڑوں قبائلی،سیاسی،سماجی عمائدین اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہیں مقامی قبرستان میں اہوں سسکیوں کے ساتھ سپردِخاک کردیاگیاعلاقے کا فضا سوگوارتھا ہر آنکھ اشک بار تھی مقتول کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کلی درکزئی میں جاری ہے دوسری جا نب واقعہ کے خلاف جمعیت علما ء اسلام کی کا ل پر منگچر جوہان کراس بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے دوران تمام کاروباری مراکز بند رہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

5 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

12 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

14 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

27 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

34 mins ago

علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق…

36 mins ago