عمران خان کوگرفتار کر کے گاڑی میں بٹھایا تو پولیس افسر نے انہیں کھانے کیلئے کیا چیز پیش کی ؟گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک سے گرفتاری کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ذرائع کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف دو غیر مسلح پولیس افسران نےگرفتار کیا، ڈی ایس پی عہدےکا ایک افسر چیئرمین پی ٹی آئی کےگھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا،
ڈی ایس پی کے اندر جانے پر بغیر مزاحمت کے گھرکا دروازہ کھولا گیا۔ڈی آئی جی عہدےکا ایک افسر گھرکے دروازے سے اندر گیا تو چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی دونوں پولیس افسران کو دیکھ کر پریشان ہوگئے، بشری بی بی نے پوچھا آپ کون ہیں ؟افسر نے کہا بہن ہم چیئرمین تحریک انصاف کو لینے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں افسران چیئرمین پی ٹی آئی کو لےکر گاڑی میں بیٹھ گئے، ایک افسر نےکسی سے فون پر شہر میں امن و امان کی صورتحال پوچھی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو دوسرے افسر نے پنجابی میں بتایا، وہی افسر جس کی آپ نے آنکھ پھوڑی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے آنکھ زخمی ہونے والے افسر سے معذرت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں بیٹھے ایک پولیس افسر نے چیئرمین تحریک انصاف کو کاجو اور بادام پیش کیے تو انہوں نے انکار کردیا۔پولیس افسر نےکاجو اور بادام خودکھائے اور کہا کہ دیکھیں ہمیں تو کچھ نہیں ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی کاجو اور بادام کھالیے۔ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی دوران سفر افسران سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے رہے۔

Recent Posts

وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا…

14 mins ago

نیب کے بحریہ ٹاؤن پر چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس پر چھاپہ…

6 hours ago

بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سٹار جوڑی شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں…

6 hours ago

نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر…

7 hours ago

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیان پر سابق…

7 hours ago

محکمہ موسمیات نے بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی…

8 hours ago