تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی واحد یونیورسٹی جامعہ بلوچستان میں انتظامیہ اور عملے کی سستی اور غفلت کی وجہ سے طلباء وطالبات کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ایک سے ڈیڑھ ماہ ہونے کو ہے کہ نتائج کے اعلان کے باوجود طلباء وطالبات کو ڈی ایم سی نکالنے میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ڈی ایم سی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات کو خالی آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے اور تعلیمی اداروں میں داخلوں میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے،طلباء وطالبات نے چانسلر وگورنربلوچستان سید ظہورآغا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے کاروائی عمل میں لائیں اور جلد سے جلد طلباء وطالبات کو ڈی ایم سیز جاری کرے تاکہ انہیں درپیش مشکلات آسان ہوں . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جامعہ بلوچستان کے انتظامیہ کی سستی ونااہلی ایک ماہ بعد بھی طلباء وطالبات کو ڈی ایم سیز جاری نہ ہوسکی،ڈی ایم سیز نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات کو خالی آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے اور تعلیمی اداروں میں داخلوں میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے . طلباء وطالبات نے چانسلر وگورنربلوچستان اور وائس چانسلر جامعہ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ غفلت بھرتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں .
متعلقہ خبریں