فلم ٹائٹینک میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا پہنا ہوا کوٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)مشہور ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا پہنا ہوا کوٹ نیلام کیا جائے گا .

غیرملکی میڈیا کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ کوٹ پر اب بھی پانی کے داغ موجود ہیں جو فلم بندی کے دوران لگے تھے .


رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے اس کوٹ کی قیمت 1 لاکھ ڈالرز سے شروع ہونے کی اُمید ہے . کوٹ کو نیلام کرنے والے شخص کے مطابق 5 افراد نے پہلے ہی پیشکش کر دی ہے جس میں سب سے زیادہ 34 ہزار ڈالرز کی پیشکش سامنے آئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں