انٹربینک میں ڈالر کی اُونچی چھلانگ، 291 روپے سے تجاوز کرگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کے مقابلے میں اونچی چھلانگ لگائی اور 291 روپے سے تجاوز کرگیا۔ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی، تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔
ڈالر کی قدر کمی بیشی کے ساتھ بتدریج بڑھتی اور گھٹتی رہی تاہم اچانک ڈالر کی قدر میں 2 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر 291 روپے 13 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 25 پیسے کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48398 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 110 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 48535 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔

Recent Posts

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

2 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

3 mins ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

11 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

15 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

22 mins ago

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

35 mins ago