ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پانچ ممالک کے سربراہان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر درخواست بھی کی۔شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت کو ختم کر دیا تھا ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پانچ ممالک کے سربراہان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر درخواست بھی کی . شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو تھا تو پانچ ممالک کے سربراہان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر پاکستان میں پاور پلانٹ لگانے کی درخواست کی ، ان ممالک نے رضا مندی کا اظہار بھی کیا تھا مگر بعد ازاں وہاں کے کچھ معاملات کی وجہ سے یہ پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہو گیا جس کے باعث نواز شریف صاحب سے درخواست کی کہ ملک میں جاری دیگر پراجیکٹس پر کٹ لگا کر ہمیں سب سے پہلے پاور پلانٹ لگانے چاہئیں ، اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو عوام ہمیں معاف نہیں کریں گے .

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا،لاکھوں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ، موجودہ حکومت کے تین سال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے ،تین سالوں میں قوم کو بے دردی سے لوٹا گیا ، ہم پر الزام عائد کیا گیا کہ کمیشن کھانے کیلئے ن لیگ نے اضافی بجلی پیدا کی ،بجلی فاتو تھی تو مزید پلانٹ کیوں لگائے ، بجلی اضافی تھی تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہوئی ، پاور پراجیکٹس میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی . . .

متعلقہ خبریں