ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پانچ ممالک کے سربراہان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر درخواست بھی کی۔شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت کو ختم کر دیا تھا ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پانچ ممالک کے سربراہان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر درخواست بھی کی ۔شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو تھا تو پانچ ممالک کے سربراہان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر پاکستان میں پاور پلانٹ لگانے کی درخواست کی ، ان ممالک نے رضا مندی کا اظہار بھی کیا تھا مگر بعد ازاں
وہاں کے کچھ معاملات کی وجہ سے یہ پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہو گیا جس کے باعث نواز شریف صاحب سے درخواست کی کہ ملک میں جاری دیگر پراجیکٹس پر کٹ لگا کر ہمیں سب سے پہلے پاور پلانٹ لگانے چاہئیں ، اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو عوام ہمیں معاف نہیں کریں گے ۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا،لاکھوں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ، موجودہ حکومت کے تین سال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے ،تین سالوں میں قوم کو بے دردی سے لوٹا گیا ، ہم پر الزام عائد کیا گیا کہ کمیشن کھانے کیلئے ن لیگ نے اضافی بجلی پیدا کی ،بجلی فاتو تھی تو مزید پلانٹ کیوں لگائے ، بجلی اضافی تھی تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہوئی ، پاور پراجیکٹس میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

30 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

45 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

49 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago