الیکشن کمیشن شفاف طریقے سے حلقہ بندیاں مکمل کرے، سپریم کورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ میں سندھ کے ضلع شکار پور کے 3 صوبائی حلقوں میں حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کروا رہا ہے؟ جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دئیے۔ چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یعنی ابھی انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں۔ سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔ حلقہ بندیوں میں ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے حلقے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔
چیف جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے۔ سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔ الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔سندھ میں صوبائی حلقےپی ایس 7، 8 اور 9 شکارپور کی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

4 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

23 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

29 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

42 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

60 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago