مہوش حیات ہتک عزت کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم عدالت طلب


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کو طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کیخلاف تمام لنکس بلاک کردیئے ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔
تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی پروگریس رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے درخواستوں کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر عادل نے میڈیا انڈسٹری کی 4 نامور اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔
جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے مؤقف سے مکر گئے۔ اس دوران درخواستگزار سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Recent Posts

بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے دور میں جہاں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے…

3 mins ago

ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس…

13 mins ago

کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…

24 mins ago

ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج

بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…

33 mins ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

43 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

55 mins ago