شہباز شریف کی اہلیہ کی طبیعت تاحال ناساز، لندن منتقلی کا امکان


لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے لندن منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔بیگم نصرت شہباز کو ایک ہفتے تک اتفاق اسپتال ماڈل ٹاؤن میں زیرعلاج رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا، تاہم ان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور انہیں مزید علاج معالجے کے لیے لاہور سے لندن منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گے۔ بیگم نصرت شہباز کو ان کے معالجین کی اجازت کے بعد ہی لندن لے جانے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ معالجین ہی طے کریں گے کہ بیگم نصرت شہباز کو عام کمرشل پرواز کے ذریعے لندن لے جایا جائے یا پھر خصوصی ائرایمبولینس کا بندوبست کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دیگر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ بیگم نصرت شہباز اس سے پہلے بھی لندن میں زیرعلاج رہی ہیں۔ بیگم نصرت شہباز کے علاج تک شہباز شریف کا لندن ہی میں قیام کا امکان ہے۔
پارٹی ذائع کے مطابق لندن میں شہباز شریف اپنے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس دوران دیگر پارٹی رہنماؤں مریم نواز، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور رانا تنویر کا بھی لندن روانگی کا امکان ہے۔ لندن میں مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات اور نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی پر مشاورت کرے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago