وفاقی و نگراں صوبائی حکومتیں انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزرائے اعلیٰ کو انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا جس میں ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فلیڈ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، نگران وزرائے اعلی سندھ، بلوچستان کو مراسلہ جاری کیا جس میں اہم ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، جس کے بعد صاف شفاف اور بروقت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ائینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراسلے میں نگراں حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں صاف شفاف اور برووقت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں اور انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
سیکریٹری نے مراسلے میں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں جبکہ وفاقی اور صوبائی و مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی پر عائد پابندی پر عمل کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلی، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی سے سرکاری رہائشگاہیں فوری خالی کرانے اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی بھی ہدایت کردی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔علاوہ ازیں مراسلے میں الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات 3 روز میں طلب کر لیں۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

13 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

22 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

28 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

32 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

37 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

40 mins ago