اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفرا اسٹریکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس ہوا، جس میں حکام نے نگراں وزیراعظم کو بریفنگ پیش کی۔
وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی تا چمن شاہرہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے اور کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس اپروچ برؤے کار لائی جائے جبکہ بلوچستان کی دوسے صوبوں سے ملنے والی رابطہ سڑکوں کو بھی بہتر کیا جائے۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے اور انفراسٹریکچر کی بہتری سے بھی لوگوں کو بہت زیادہ سہولت مل سکتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…