میر علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلی بلوچستان ہونگے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کر دیا گیا .

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰٰ کا فیصلہ ہو گیا ہے اور میرعلی مردان خان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے .

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال اوربلوچستان کے سیاستدان علی مردان ڈومکی نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی تھی ، اور ان کو نگران وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی .

میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں .

علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے، انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی رہ چکے ہیں .

علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں