پاکستان کی عبوری حکومت کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، امریکا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں عبوری حکومت کے قیام اور سینٹر انوارالحق کے بطور نگراں وزیراعظم کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے آگاہ ہیں۔عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان کے ساتھ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد، معاشی استحکام ، سیکورٹی، جمہوریت کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے تعاون کرتے رہیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔ پاکستان سے انسداد دہشت گردی پر مشاورت اور بات چیت جاری ہے۔عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago