پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف مل گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو سیکشن 7E سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا، یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد کیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔
اس بارے میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندے احسن ملک کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔ ریئلٹرز نے ایف بی آر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

3 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

4 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

12 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

36 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

40 mins ago