دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں، نواز شریف


لندن  (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔لندن میں جیو نیوز سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں؟
جس پر نواز شریف نے کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسے نئی حکومت کو آپ دیکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، اس حوالے سے شریف فیملی کے ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا، سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا جبکہ ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے انہیں ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا۔
نواز شریف چار برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کروانے آئے تھے، ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے لیے ان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتہ لندن پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر 2019 کو شدید بیماری کی حالت میں لندن پہنچے تھے۔

Recent Posts

صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…

16 mins ago

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

1 hour ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

2 hours ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

2 hours ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

2 hours ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

8 hours ago