لوگوں نے بتایا کہ ایسی ٹی شرٹس200 روپے میں مل جاتی ہیں . بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں . وہ ہر معاملہ پر بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں . وہ اپنے مداحوں کو اپنی معمول کی زندگی کے بارے میں بھی تازہ احوال دیتی رہتی ہیں . وہ یہ احوال اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعہ بھی دیتی ہیں . اس کے علاوہ کرینہ کپور فیشن کی بھی دلدادہ ہیں اور اپنے سٹائلش انداز اور اپنی سوجھ بوجھ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں . ان دنوں وہ اپنے تازہ ترین انداز کی وجہ سے خوب ٹرول ہو رہی ہیں . ؎ کرینہ کپور خان ممبئی میں سفید ٹی شرٹ اور کالے رنگ کے جینز میں دیکھی گئیں . انہوں نے اپنے لک کو چشمہ اور جوتے سے مکمل کیا تھا . ان کے ایک ہاتھ میں کپ اور ایک ہاتھ میں موبائل ہے . ان سب کے درمیان کرینہ کی سفید ٹی شرٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے ، کیونکہ اس ٹی شرٹ کی قیمت ہزاروں روپے میں ہے . یہ بین الاقوامی برانڈ کی ٹی شرٹ ہے لیکن اس کی ہزاروں کی قیمت دیکھتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی ٹی شرٹ 200 روپے میں مل جاتی ہے . تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مشہور بھارتی فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے لکھا کہ کرینہ کپور نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ، اس کی قیمت 50 ہزار روپے ہے . لوگ ان تصاویر کی پوسٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس طرح کی ٹی شرٹس 200 سے 500 روپے تک میں دستیاب ہیں . ایک صارف نے لکھا کہ رک جاؤ، ابھی کچھ دنوں میں سڑک پر 200 روپے میں ملے گی . ایک اورصارف نے لکھا کہ اس کو میں اگلے سال ہولی پر پہنوں گی . دیگر لوگوں نے کہا کہ ہمارے یہاں 300 روپے میں مل جائے گی . کئی لوگوں نے کرینہ کی اس لک کو بے کار بتایا . انہیں کرینہ کا یہ لک بالکل بھی پسند نہیں آیا ہے . یہ بھی پڑھیں: گنپتی کیساتھ سیلفی . . اداکارہ عرشی خان کالوگوں سے گالیاں سن کرجواب..ویڈیو وائرل . .
(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کو حال ہی میں سفید ٹی شرٹ اور سیاہ جینز میں دیکھا گیا . اداکارہ اپنےانداز کی وجہ سے ٹرول ہو گئیں .
متعلقہ خبریں